پاکستان حکمرانوں کے لئے سونے کی چڑیا بن چکا ہے،تمکین آفتاب

پاکستان حکمرانوں کے لئے سونے کی چڑیا بن چکا ہے،تمکین آفتاب

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اس ملک کے حکمرانوں کیلئے سونے چڑیا بن چکا ہے۔70سالوں سے اس ملک کو مسلسل لوٹنے کا پروگرام چل رہا ہے۔اپنی پانچ سالہ کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے چوہدری برادران کے دور حکومت کے ایک کے برابر بھی ترقیاتی کام نہیں کر اسکے۔مسلم لیگ(ق) کی حکومت نے جو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے شہباز شریف نے آج تک ان منصوبوں پر دوبارہ کام شروع نہیں کرنے دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا 70سال سے حکومت کرنے والوں نے ملک کا بچہ بچہ مقروض کردیا۔ ٹیکسو ں کی بھرمار کے باوجود بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔آئین پاکستان میں اپنے مطلب کیلئے ترمیم کرلی جاتی ہے۔اپنی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنا اضافہ کر لیا جاتا ہے ۔

تمکین

مزید : میٹروپولیٹن 1