عوام کی خدمت اور مسائل کا حل (ن) لیگ کا ویژن ہے،نگہت شیخ

عوام کی خدمت اور مسائل کا حل (ن) لیگ کا ویژن ہے،نگہت شیخ

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ویژن عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہے۔کھوکھلے نعرے اور دعوے کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔عوام کی عدالت سے بڑی عدالت ہے انقریب یہ عوامی عدالت اپنا فیصلہ سنانے والی ہے۔چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والے عقل کے آندھے ہیں۔جمہوریت میں حکومت صرف ووٹ کی طاقت سے آتی ہے۔مسلم لیگ(ن) نے جب بھی حکومت بنائی دو تہائی اکثریت سے زائد سیٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں ۔ہمیں آمریت کی پیداوار کا طعنہ دینے والے خود ایمپائر کے اشاروں پر چلتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے میاں نواز شریف نے چار سالوں میں پاکستان کو دنیا بھر میں نئی پہچان اور عزت دے ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان اعتماد بحال کرنے میں نواز شریف نے اہم رول ادا کیا ہے اس کیلئے انہوں نے مشکل فیصلے بھی کیے انہی فیصلوں کی وجہ سے آج ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...