عمران خان 100دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے

عمران خان 100دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان پانچ سالوں میں تو خیبرپختون خواہ میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے وہ سود دن میں کیا تبدیلی لائیں گے، عمران خان عوام کو خواب دیکھا رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب میں ریکارڈ کام کئے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ پنجاب کی ترقی کا چر چا پوری دنیا میں ہے، انہوں نے کہاکہ الزام تراشی کرنے والوں کو پھر منہ کی کھانا پڑی،الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں اور اب جہاں بھی انتخاب ہوں گے وہاں تحریک انصافبری طرح شکست کھا جائے گی