کرپشن کے مکمل خاتمے تک پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی

کرپشن کے مکمل خاتمے تک پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پار لیمنٹ اور جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جبکہ ملک میں سیاستدان اقتدار میں آکر اپنی جیبیں بھر نے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت کر یں گے مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج جمہوریت اور پار لیمنٹ کمزور ہے۔انہو ں نے کہا کہ کر پشن کے بانی ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کا ڈرامہ کر رہے ہیں کر پٹ لوگ جیلوں میں جائیں گے۔
رمضان بیگ