لاہور کے مسائل صرفجماعت اسلامی ہی حل کر سکتی ہے

لاہور کے مسائل صرفجماعت اسلامی ہی حل کر سکتی ہے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دوکروڑ سے زائد آبادی کے شہر کے مسائل جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہے ، رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں حکمرانوں کے ریلیف کے دعوؤں کا منہ چڑھارہے ہیں ، شہر بھر میں انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ، چینی و دیگر اشیاء کی قلت پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور حکومت کا رمضان ریلیف پیکیج کہیں نظر نہیں آ رہا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں رمضان بازار وں اور یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگور کے دوران کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے شہر بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے اعلان کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر عوامی ریلیف کیلئے سستے داموں آٹے وچینی سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کی جا نی تھی جبکہ حقیقت میں عوام کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر کچھ بھی نظر نہیں آتاہے ۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ اشیاء کی کمی کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے رمضان پیکیج کی فراہمی عوام تک کرپٹ مافیا اور انتظامیہ کی کالی بھیڑیں پہنچنے نہیں دیتی ۔شہر میں یوٹیلٹی سٹورز عوام کیلئے خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہے کیونکہ وہاں کبھی چینی کبھی آٹا سمیت دیگر اشیاء خوردونوش غائب ہوتیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے جھوٹے وعدوں اور دعوؤں سے قوم کو مایوس کیا ہے اور اب عوام میں لیڈر شپ کے حوالے سے تبدیلی کی پیاس بڑھ چکی ہے ۔ر مضان المبارک میں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...