شریف برادران کی ناقص کارکردگی نے ملک کو مسائلستان بنا دیا
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے اس وقت قائد کا پاکستان لاتعداد مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے اور اس کی ایک واضح مثال ماہ رمضان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ہے کرپٹ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی بناء پر لوڈشیڈنگ وطن عزیز میں موذی مرض بن چکا ہے انہوں نے دعوے کئے تھے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کردی ہے لیکن ماہ مقدس میں ہونیو الی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی نے روزے داروں کا برا حال کرکے رکھ دیا ہے ۔
اشرف بھٹی