موجودہ حکمران گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں،سلیم بریار

موجودہ حکمران گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں،سلیم بریار

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما چوہدری محمد سلیم بریار نے مسلم لیگ شعبہ خواتین کی راہنما زیبا احسان کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس میں کسان راہنماؤں کے ایک وفدجن میں عرفان یوسف بھنڈر،محمد رمضان بھنڈر،عامر مقصود بسرا،حبیب ہنجرا فر خ الرحمن سندھو ،چوہدری غلام نبی وینس چوہدری شہزاد رندھاوا،شہزاد وریاہ،چوہدری جاوید جٹ ،چوہدری سیف اللہ جٹ ،چوہدری رمضان و دیگر سے ملاقات کی ۔کسان وفد نے مسلم لیگی رہنماؤں کے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں گنے کے کاشتکار وں کا استحصال ہورہا ہے شوگر ملیں کسانوں سے گنا خریدنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں اور گنے کے کاشتکاروں کے گنے کے واجبات بھی تاحال ادا نہیں کیے گئے جس سے گنے کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں اب گندم خریداری کا سیزن ہے گندم کو سرکاری ریٹ1300روپے من مقرر کیا گیا ہے لیکن کسانوں کو یہ سرکاری ریٹ بھی دستیاب نہ ہے ان سے گندم1050روپے من سستی خریدی جارہی ہے جبکہ کسانوں کو حکومتی سطح پر باردانہ کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں کسانوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسان کش پالیسیوں پر گامزن ہے ۔

سلیم بریار

مزید : میٹروپولیٹن 1