حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،سعدیہ سہیل رانا

حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،صاف پینے، صحت اور تعلیم جیسی دیگر بنیادی سہولتیں عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہیں۔ ن لیگ کا سیاح دور حکومت ختم ہو نے والا ہے نچ سا لہ جھو ٹ پر کھڑی ہو نے والی سیا سی عمار ت زمین بو س ہو نے والی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے،لاقانونیت اور کرپشن نے سب سے زیادہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے،نام نہاد حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے اور اپنے کاروبار بڑھانے کے سواکچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے بجلی کے تمام منصوبے مال کھانے کے لیے تھے ، بجلی کا بحران کم ہو نے کی بجائے دن بہ دن بڑھ رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے قرضوں پر قرض لینے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا اور یہ قرضے پاکستانی قوم کو ادا کر نے ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1