پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا شہر بھر میں کریک ڈاؤ ن ، 102گرانفروش پکڑ ے گئے
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1635مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر40دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 100,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،71 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر102افراد کو گرفتار کروایا گیا۔51 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال ہوا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے بتایا کہ انسداد ڈینگی پر مامور ٹیمیں شہر بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر کے ہاٹ سپاٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور جہاں کہیں ضرورت ہو تو سپرے کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت اس سال انسداد ڈینگی مہم کی کامیابیاں نمایاں ہیں اور افسران و ملازمین کی کاوشوں کے سبب ڈینگی کو شکست دی جا چکی ہے۔انہوں نے انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کو ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کی مزید ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروا رہی ہے اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دن کے وقت شہر میں کھلے ہو ٹلوں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر نے پر15افراد کو گرفتار کروا کر ان کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
سمیر سید