شہبازشریف پی ٹی آئی پرتنقید کے بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں،یاسر گیلانی

شہبازشریف پی ٹی آئی پرتنقید کے بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ شہبازشریف تحریک انصا ف پر تنقید کر نے کی بجائے اپنی کار کر دگی دکھائے انہو ں نے پنجا ب کے عوام کی فلاح و بہبو د کیلئے کیا کردارادا کیا؟ عوام ن لیگ کی کارکر دگی سے ما یو س ہوچکے ہیں عوام نے ووٹ کی طا قت سے پی پی اور ن لیگ کوایوانو ں میں پہنچایا مگر دو نو ں جماعتو ں نے عوام کو صاف پانی صحت اور تعلیم جیسی بنیا دی سہو لتوں سے محرو م رکھا ووٹ کے تقد س کا نعرے لگا نے والے بتا ئیں کہ انہوں پہلے ووٹ دینے والو ں سے کئے وعدے کتنے پورے کیے؟ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور تحریک انصا ف کا قلعہ بن چکا ہے عمران خان کے دو ٹوک موقف نے تحریک انصا ف میں نئی جان ڈالی ہے تحریک انصا ف ملک کی مقبو ل ترین جماعت بن چکی ہے۔

یاسر

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...