نوازشریف کی کہانیاں ان کو سز ا سے نہیں بچا سکیں گی،خسرو بختیار

نوازشریف کی کہانیاں ان کو سز ا سے نہیں بچا سکیں گی،خسرو بختیار

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بلا جھجک بولنے والے نوازشریف استعفےٰ کا پیغام دینے والے کا نام بتانے میں کیوں جھجک رہے ہیں ۔ انکی کہانیاں اب انہیں سزا سے نہیں بچا سکیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام جلد شریف بردران کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹی کر ادیں گے ۔ چھوٹے میاں صاحب کے ساتھ کل چنیوٹ میں جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا ۔ ن لیگ کی مقامی قیادت کے بائیکاٹ اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے والوں نے صوبہ میں انقلابی تبدیلیوں کو دعویٰ کرنے والے شہباز شریف کو جلسہ گاہ سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ نوازشریف مقابلہ کرنے کی ہمت کھو چکے ہیں ۔ خود کو بچانے کیلئے اب جھوٹ کا سہارا لیا جا رہا ہے ۔

خسرو بختیار

مزید : میٹروپولیٹن 1