ن لیگ کے اکرم بٹ،راشد کرا مت نے ٹکٹیں لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

ن لیگ کے اکرم بٹ،راشد کرا مت نے ٹکٹیں لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران اکرم بٹ صوبائی حلقوں پی پی 155اور156 اور چیئر مین یو نین کو نسل 182 راشد کرا مت بٹ نے پی پی 156سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ٹکٹیں لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی مسلم لیگ (ن) کے آفس میں جمع کروادی ہیں ۔اس مو قع پر میاں غلام دستگیر ممبر مشاورتی کونسل ‘ میا ں ا فضل شریف وائس چیئرمین اور یونین کونسل 182کے دیگر کونسلرز بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔یا د رہے کہ عمران اکرم بٹ سا بقہ ایم پی اے ایو ب اکرم بٹ کے صاحبزا دے ہیں جبکہ راشد کرا مت بٹ سا بقہ ایم پی اے ایو ب اکرم بٹ کے بھتیجے ہیں ۔چیئر مین کو نسل ہو نے کی حثیت سے را شد کرا مت بٹ نے اپنے علا قہ میں بے شمار فلا حی و ترقیا تی کا مو ں کا جال بچھا دیا ہے ۔اور علا قہ کے تما م تر بنیا دی مسا ئل کو فو ری ط ور پر حل کروا نے کو ترجیح دیتے ہیں ۔انہو ں نے ور کروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں پا کستان مسلم لیگ ن کے جا نثا ر سپا ہی ہو ں اور پا کستان مسلم لیگ ن کے لئے میری جان بھی حا ضر ہے انہو ں نے کہا کہ اپنے قا ئد ین کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے عوا می خد مت ہی میرا اولین مشن ہے اور اگر مرے قا ئدین نے مجھے ممبر صو با ئی اسمبلی بننے کا مو قع دیا تو میں پو ری جانفشا نی کے ساتھ کا م کروں کا اور اپنی پا رٹی کا نا م روشن کروں گا ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...