کرپشن اور اقرباء پروری نے ملکی وقار کا جنازہ نکال دیا،خان نوید اختر
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سپورٹس ونگ سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی وصوبائی حکومت کے کرپشن اور اقربا پروری کے سیاہ کارناموں نے ملکی وقار کا جنازہ نکال دیاہے ۔ کرپٹ حکمران پاکستان میں صرف اقتدار کرنے آتے ہیں جائیدادیں املاک سب بیرون ملک ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں کرپشن سے پاک شفاف نظام لے کرآئے گی خیبر پختونخواہ کی طرز پر تھانہ کلچر ، پٹواری کلچر کو کرپشن سے پاک کریں گے۔
نوید اختر