پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،مہرین راجہ

پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،مہرین راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، ماہ رمضان میں پہلے ہی اشیاء صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرر ہی ہیں اور اب حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافہ پر غور کررہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ سے ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی ، عوام کے لئے نئی مشکلات پیدا ہوں گی ،ملک میں روز گرانی کی لہر آتی ہے ، اشیا صرف کی قیمتوں پر کوئی نظر رکھنے والا نہیں ہے ، دکاندار منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور ملک کے وسائل ضائع کئے جارہے ہیں، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...