عمران خان کے ایجنڈے پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی مایوس کن ہے،مراد راس

عمران خان کے ایجنڈے پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی مایوس کن ہے،مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان کے 100 دن کے ایجنڈے پر تنقید کرنے والوں کی اپنی کارکردگی مایوس کن ہے وہ اپنی خفت چھپانے کے لئے تحریک انصاف کے 100 دن کے پلان پر تنقید کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، رہائش اور روزگار کی فراہمی آئینی طور پر حکومت کے ذمہ ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف باریاں لگائیں عوام کو اُن کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں۔ تحریکِ انصاف کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال سامنے آ جائے گی۔ حکومتی وزراء کی کرپشن پوری قوم کے سامنے ہے وہ تحریک انصاف پر تنقید کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنے کیسوں کا جواب دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...