70برسوں سے حکمرانی کرنے والوں نے مسائل حل نہیں کئے،ملک الطاف

70برسوں سے حکمرانی کرنے والوں نے مسائل حل نہیں کئے،ملک الطاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے مرکزی کوآرڈی نیٹرممبر شپ ملک الطاف نے کہا ہے کہ پاکستا ن پر 70 برس سے حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے ،ایٹمی طاقت پاکستان کے شہری جدید دور میں بھی بجلی وپانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔گزشتہ روز افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چلے ہوئے کارتوس ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتے لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ ماضی میں آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہ آزمائیں اور رواں برس منعقد ہونے والے عام انتخابات میں نئی سیاسی جماعتوں کے اُمید واروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں کیونکہ کرپشن کی لعنت سے پاک نئے سیاستدان ہی ملک وقوم کی تقدیر بد ل سکتے ہیں،پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی عام انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کی سیاست کا محور غریب عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرکے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے ۔