پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی171اویس احمد بھٹی کا کارکنوں کے اعزاز میں افظار ڈنر

پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی171اویس احمد بھٹی کا کارکنوں کے اعزاز میں افظار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی یونین کونسل کے آٹھ چیئرمینوں اور پی پی 171کی 50فیصد عوام کی حمایت حاصل ہونے پر بھٹی خاندان کے چشم وچراغ اویس احمد بھٹی ایڈووکیٹ کو امیدوار نامزد کر دیا گیا، خالد محمود گجر، سابق ایم پی اے ملک کرامت کھوکھر نے شامکی بھٹیاں میں افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تحریک انصاف پارٹی کے ٹکٹ جاری کرنے والی کمیٹی سے اویس احمد بھٹی کی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے تفصیلات کے مطابق مثالی گاؤں شامکی بھٹیاں میں پی پی 171سے تحریک انصاف کے امیدوار اویس احمد بھٹی نے تمام چیئرمینوں جنرل کونسلروں اور علاقہ کے معززین تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے لالہ حاجی محمد صدیق کے ڈیرے پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پی پی حلقہ171سے تحریک انصاف کے کارکنوں اور چیئرمینوں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی سابق ناظم میجر (ر) اعجاز محمود بھٹی،سابق چیئرمین بابا محمد شفیع بھٹی (مرحوم)کے بیٹے عبدالغفار بھٹی اور صوبائی اسمبلی کے نوجوان اویس احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارا خاندان 1980سے سیاست میں حصہ لے رہا ہے میرے تایا وزیر علی بھٹی ایڈووکیٹ ضلع کونسل لاہور کے وائس چیئرمین اور قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور میرے تایا محمد شفیع بھٹی (مرحوم)یونین کونسل سلطانکے کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے تھے اس کے علاوہ میرے بڑے بھائی میجر (ر)اعجاز محمود بھٹی یونین کونسل شامکی بھٹیاں کے ناظم بھی رہ چکے ہیں بھٹی خاندان کے خلاف آج تک کریشن کا الزام سامنے نہیں آیا اگر تحریک انصاف نے پی پی 171سے کنفرم کر دیا تو الیکشن جیت کر دکھائیں گے کیوں کہ ہمارا ماضی بے داغ ہے اس وقت میں کسی سیاسی پارٹی پر کیچڑ نہیں اچھالوں گا صرف یہ کہنا ضروری ہے کہ ایک سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنیکے دعوے کرنے والی حکومت پانچ سالوں میں بھی کچھ نہ کر سکی اس موقع پر چیئرمین یوسی265ظہیر مرزا ایڈووکیٹ ، یوسی 266 جاوید بشیر خان ایڈووکیٹ،یوسی 259ازمیر ٹاؤن ملک توصیف کھوکھر ،یوسی چوہنگ258حاجی ملک خلیل احمد ،یوسی263شامکی بھٹیاں میجر (ر)اعجاز محمود بھٹی ،یوسی263باٹھ چوہدری نذیر احمد گجر ،یوسی مراکہ چوہدری شوکت علی گجر ،یوسی مانک چوہدری محمد اشرف گجر ،یوسی موہلنوال آزادامیدوار میاں جمیل احمد شریک ہوئے اور درجنوں جنرل کونسلروں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اویس بھٹی