دم گھٹنے سے جاں بحق مسیح مزدوروں کے ورثا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، طاہر خلیل

دم گھٹنے سے جاں بحق مسیح مزدوروں کے ورثا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، طاہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے ضلع بہاولنگر میں چشتیاں شہر کیلئے بننے والی سیوریج لائن میں 02 مسیحی مزدوروں کے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے افسوسناک واقعہ پر اہلیخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کو واقعہ کی مکمل شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ قیمتی زندگیوں کو واپس تو نہیں لایا جا سکتا تاہم پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مالی معاونت کرے گی ۔صوبائی وزیر کی جانب سے چشتیاں ہسپتال کی انتطامیہ کو مزید 02زخمی مزدوروں کے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کردی گئی ہے۔