این اے 123سے تحریک انصافریکارڈ ووٹوں سے جیتے گی،خالد گجر

این اے 123سے تحریک انصافریکارڈ ووٹوں سے جیتے گی،خالد گجر

لاہور(نمائندہ خصوصی) آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سمیت لاہور پنجاب سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی،قومی دولت لوٹ کر بیرون ممالک کے بینک اکاؤنٹ بھرنے والوں کو عوام آئندہ انتخابات میں بری طرح مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف این اے123کے امیدوار خالد گجر نے اپنے ڈیرہ قاضی پارک میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کے علاقہ کو تمام حکومتوں نے نظر اندازکیا جس کے باعث یہ علاقہ مسائل کا گڑھ بنا چکا ہے،شاہدرہ موڑ سے راوی پل تک ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے،صفائی کی صورتحال بھی ابترہے۔خالد گجر نے کہا کہ الیکشن جیت کر شاہدرہ کو ایک پوش علاقہ میں تبدیل کر کے عوام کو ان کا حق دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قاضی پارک کے جتنے بھی ترقیاتی کام رکے ہیں موجودہ حکومت انہیں فوری مکمل کرے کیونکہ مین روڈ اور واٹر سپلائی کے منصوبے مکمل نہ ہونے سے عوام تکلیف میں مبتلا ہیں ۔حکمران کم از کم رمضان کے مہینے میں ہی لوگوں کی بجلی اور پانی بند نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں حلقہ کے بڑے دھڑوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ریکارڈ ووٹوں سے جیتیں گے۔

خالد گجر

مزید : میٹروپولیٹن 1