ٹماٹر کے بعد لیموں کا بحران ، فی کلو پرچون قیمت 350روپے تک پہنچ گئی

ٹماٹر کے بعد لیموں کا بحران ، فی کلو پرچون قیمت 350روپے تک پہنچ گئی

لاہور(کامرس رپورٹر) ٹماٹر کی طرح لیموں کا بحران سر اٹھانے لگا، پرچون مارکیٹ میں قیمت 350سے زائد جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ کے مطابق دیسی لیموں 230 جبکہ سبزی منڈی میں قیمت 300 روپے کلو تک جا پہنچی ، موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کی آمد کے باعث لیموں کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں میں تشویش پائی جانے لگی ، حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے موثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو صوبائی دارلحکومت میں لیموں کا بحران شدت اختیار کر جائے گا' قیمت 500 روپے سے تجاوز کرنے کا اندیشہ بڑھ جائے گاصدام اطہر خان سیکرٹری جنرل انجمن تاجران سبزی منڈی بادامی باغ کا عندیہ ، حکومتی عدم توجہ اور لیموں کی قلت اور بحران کے باعث آڑھتیوں ، امپورٹرز اور دوکانداروں میں پریشانی جلد معاملات کو حل کرنے کا اظہار کردیا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں اس وقت لیموں کی طلب 5ہزار ٹن روزانہ جبکہ اسکی رسد 3 ہزار ٹن روزانہ آ رہی ہے جبکہ رمضان المبارک میں اسکی طلب 16 ہزار ٹن بڑھ جائیگی جس کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی بادامی باغ لاہو رکی اجلاس میں ہونیوالی گفتگو میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک میں لیموں کا زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے نبر آزما ہونے کیلئے آڑھتیوں نے لیموں بیرون ملک سے درآمد کرنے کا مطالبہ کردیا ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہے عوام کو سستی سبزیات فراہم کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتی غفلت عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی حیثیت میں نوٹس لیکر لیموں کی طلب و رسد میں فرق کو ختم کرتے ہوئے اسکو امپورٹ کرنے کی اجازت دیں بصورت دیگر حکومت

مزید : میٹروپولیٹن 1