حمیراارشد کی احمد بٹ سے خلع کیلئے کورٹ میں درخواست دائر

حمیراارشد کی احمد بٹ سے خلع کیلئے کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حمیراارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کے لئے کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ اس بارے میں حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ میں احمد بٹ کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی،بیٹے کی خاطراس سے باربارصلح کی مگر اب اس کے ساتھ مزید نہیں چل سکتی۔گلوکارہ نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کیلئے دوبارہ درخواست سیشن کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں حمیرارشد نے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کاحکم دینے کی استدعا کی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان متعدد بار لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں لیکن مشترکہ دوستوں نے ہمیشہ ان کے درمیان صلح کرادی تاہم اندرونی طور پر ان کے اختلافات کبھی ختم نہیں ہوئے۔گزشتہ سال بھی جب حمیرا ارشد نے خلع کی درخواست دی تو احمد بٹ نے مختلف کوششوں کے بعد صلح کرلی تھی لیکن اس کے باوجود ان کے درمیاں مختلف وجوہات کی بنا پر لڑائی جھگڑے جاری رہے جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت آتی رہی اور جب پانی سر سے گزر گیا تو ایک بار بھی حمیرا ارشد نے راستہ الگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کی درخواست دے دی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...