سارا علی کی فلم سمبا کا حصہ بننے میں مدد کی،سیف علی خان

سارا علی کی فلم سمبا کا حصہ بننے میں مدد کی،سیف علی خان

ممبئی(یواین پی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی سارا علی خان کی فلم سمبا کا حصہ بننے میں مدد کی۔ سیف نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پریشانی تھی جب بیٹی سارا کی پہلی فلم کیدارناتھ کی عکسبندی مسائل سے دوچار تھی کیونکہ میں تمام چیزوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے دیکھنا چاہتا تھا ۔

یہی وجہ تھی کہ سارا کو فلمساز کرن جوہر کی فلم سمبا کا حصہ بننے میں مدد کی۔

انہوں نے کہاکہ اب میں سارا کے لئے بہت خوش ہوں اسے جب بھی میری ضرورت پڑی میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوں گا۔ واضح رہے کہ سارا علی خان کی فلم سمبا رواں سال 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...