سینئر فلم ڈائریکٹر جمشید نقوی کی تیسری برسی

سینئر فلم ڈائریکٹر جمشید نقوی کی تیسری برسی

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر فلم ڈائریکٹر جمشید نقوی کی تیسری برسی گزشتہ روزان کے آبائی علاقہ شجاع آباد میں منائی گئی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ان کے بیٹے اداکار علی جمشید نقوی نے قران خوانی کروائی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ جمشید نقوی 7رمضان المبارک 2015ء کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔

مزید : کلچر