جانی ڈیپ کی حقیقت پر مبنی فلم سٹی آف لائیزکا پہلا ٹریلر جاری

جانی ڈیپ کی حقیقت پر مبنی فلم سٹی آف لائیزکا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(یواین پی)ہولی وڈ اداکار جانی ڈیپ کی حقیقی واقعات پر مبنی نئی کرائم تھرلر فلمسٹی آف لائیزکا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کاربریڈ فرمین کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی سابق امریکی پولیس اہلکاراور جانے مانے ذہین جاسوس رسل پول کے زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جو قتل کے مختلف کیسیز کی تحقیقات کرتے ہوئے خطرناک جرائم پیشہ افراد تک پہنچ جاتا ہے اور کئی راز فاش کر دیتا ہے ۔پال برینان اورمیریم سیگل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہولی وڈ کے ناموراداکار جانی ڈیپ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فاریسٹ وائیٹیکر،روکمونڈ ڈنبر اورنیل براون جونیئر شامل ہیں۔کئی چہروں کو بے نقاب کرنے اور قتل کے واقعات کی تہہ تک پہنچنے والے ذہین جاسوس پر مبنی یہ کرائم تھرلر فلم گلوبل روڈ انٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال7ستمبر کوجانی ڈیپ کی حقیقت پر مبنی فلم سٹی آف لائیزکا پہلا ٹریلر جاری سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...