رمضان مال کمانے نہیں اعمال کمانے کا مقدس مہینہ ہے،پیر سید شاہد گزدیزی

رمضان مال کمانے نہیں اعمال کمانے کا مقدس مہینہ ہے،پیر سید شاہد گزدیزی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کی شکل میں اپنی من مانی کرکے ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے سربراہ پیر سید شاہد حسین گردیزی نے جامعہ غوثیہ کینٹ لاہور میں افطاری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان مال کمانے نہیں اعمال کمانے کا مقدس مہینہ ہے۔ اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والے منافع خور خود بھی حرام کھاتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی حرام کھلاتے ہیں۔ رمضان میں روزے داروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ ریاست ناکام ہوچکی ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے۔ دنیا بھر میں رمضان المبارک میں خوردونوش کی اشیاء سستی کی جاتی ہیں لیکن پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جہاں رمضان میں ذخیرہ اندوز منافع خور دھڑلے کے ساتھ اپنی من مانی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں روزے داروں کو ریلیف دینے کی بجائے خوردونوش کی تمام اشیاء ان کی پہنچ سے دور ہیں۔ قوم مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ سیاست دان اپنی ذاتیات کی جنگ میں مصروف ہے۔

جنگی بنیادوں پر مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے قوم کو ریلیف دیا جائے اور منافع خوروں کو چوراہوں پر لٹکایا جائے اجتماع سے مولانا دلشاد احمد، صوفی برکت علی، مولانا محمد ندیم رضوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ انڈیا کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور آئے روز پاک فوج اور بے گناہ شہریوں کا فائرنگ کرکے شہید کیا جاتا ہے مرکزی صدر جے یو پی ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر 25 مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں انڈیا مردہ باد منایا جائے گا۔ مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرارداتیں منظور کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4