آصف ہاشمی نے حلقہ 123کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا،نصیر احمد

آصف ہاشمی نے حلقہ 123کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا،نصیر احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء ابو ہاشمی کی جانب سے لاہور کے رہنماء نصیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ بادامی باغ کوکھر روڈ پر دیا گیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، اختر شاہ، عثمان الحق قریشی، ملک عباس، سلطان بہادر، عاصمہ اکرم ، ملک عباس ، ابو ہاشمی اور دیگر نے کہا کہ این اے 123 حلقہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے اس حلقہ کے ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا بادامی باغ میں بے نظیر بھٹو شہید کالج کا قیام شاہدرہ ٹول پلازہ کی منتقلی شاہدرہ میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے اراضی کی فراہمی، شاہدرہ میں ڈاکٹر متین فاطمہ کالج کا قیام ودیگر کام قابل ستائش ہیں۔

حلقہ کے عوام کو ہزاروں کی تعداد میں بلا تفریق سیاست نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی، معذور بچوں کے سکول کے لیے اراضی کی فراہمی، یونین کونسل کی سطح تک واٹر فلٹریشن منصوبوں کی فراہمی، یونین کونسل کی سطح تک واٹر فلٹریشن منصوبوں کا آغاز قبرستانوں کے لیے اراضی کی فراہمی ہے اور لا تعداد ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ہمیشہ اپنے ادوار میں لا تعداد عوامی مسائل حل کیے ہیں 2018 کے الیکشن میں شاہدرہ اور بادامی باغ کے عوام نام نہاد تبدیلی کے دعویٰ داروں اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء سید آصف ہاشمی نے اقتدار اور الیکشن ہارنے کے باوجود عاوام نے ناطہ نہیں توڑا بلکہ عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے۔حلقہ کی عوام جان چکی ہے کہ اس حلقہ میں عوامی مسائل پیپلز پارٹی نے حل کیے اور مزید کسی کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4