یوسی پی میڈیا سکول اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے معلومات تک رسائی کے قانون پر لیکچر

یوسی پی میڈیا سکول اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے معلومات تک رسائی کے قانون پر ...

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیااینڈکمیونیکیشن اسٹڈیز اور حکومت پنجاب کے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے اشتراک سے معلومات تک رسائی کے قانون کے حوالے سے خصوصی لیکچرکا اہتمام کیا گیا۔ فیکلٹی آف میڈی میں ہونے والے پروگرام میں سینئرصحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے معلومات تک رسائی کے قانون پر روشنی ڈالی۔انکا کہنا تھا معلومات تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے مگر اس قانون پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ یوسی پی کے طلبا وطالبات نے قانون کے نفاداوراس میں حائل رکاوٹوں پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔لیکچر کے بعد فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے سہیل وڑائچ کو یوسی پی کا سوینیرپیش کیا۔اس موقع پر میڈیا کلب کے انچار ج عرفان علی بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 4