غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی،محبوب ارشاد

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی،محبوب ارشاد

طاش لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ ناظم یوسی رحمت پورہ محبوب ارشاد نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت الیکشن 2013سے قبل کئے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کر سکی۔انہو ں نے کہاکہ شریف خاندان اور ان کے درباریوں کو منہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں مل رہی۔

،عمران خان نے کرپشن کے کنگ نوازشریف کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے ، پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ نوازشریف کے تنخواہ دار درباری جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کررہے۔

، قوم کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4