ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا متنازع کشن گنگا ڈیم کیخلاف مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا متنازع کشن گنگا ڈیم کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،سول سوسائٹی نے بھارت کی بدترین آبی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کیخلاف لاہور اخبار مارکیٹ کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور مکروہ و ازلی دشمن بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے مختلف کتبوں کیساتھ ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر بھارت کا متنازع کشن گنگا ڈیم عالمی قوانین و سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کو بنجر بنانیکی سازش ہے۔
،دنیا نوٹس لیے وغیرہ نعرے و مطالبات درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان،ڈاکٹر شاہد نصیر،محمد ریاض چودھری ،سید انشاء اللہ کاشمیری،حافظ یعقوب شاہ،محمد اقبال مغل،شکیل بھٹی ،اور عمر ممتاز اعوان نے بھارت کی آبی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت مسلم و پاکستان دشمنی میں اندھا ہوچکا ہے اور وہ آئے روز وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشوں کے تانے بانے بنتا رہتا ہے ان حالات میں حکمرانوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دشمن بھارت کی تمام سازشوں کا دندان شکن جواب دیں اور وہ سندھ طاس معاہدے و عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر عالمی فورم پر بھرپور آواز بلند کرے کیونکہ بین الاقوامی تجزیہ نگاروں کے مطابق متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے 2030 تک پاکستان کی سرسبز زمین،کھیت بنجر ہوجائینگے یہ المناک خبر پوری 22کروڑ غیور عوام کیلئے انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔