ووٹر کی تذلیل حکومتی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے،میاں شکیل ایڈووکیٹ
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہاہے کہ عوام دشمن (ن) لیگی حکومت کا پانچ سالہ دور حکومت مکمل ہونے کو ہے اس سارے عرصے میں اس جماعت نے عوام کو لوڈشیڈنگ ،کوڑا کرکٹ اور مہنگائی کاتحفہ دیا ہے لفظوں کے اتار چڑھاو اور سب اچھا کی جعلی، جھوٹی رپورٹوں سے عوام کو مطمین نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز جلسوں میں ووٹ کی عزت کا نعرہ جب کہ ووٹر کی تذلیل حکومتی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے عالمی منڈی میں تیل ،گیس کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں بلاجواز ٹیکسوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا تا ہے تحریک انصا ف کا شرو ع سے مو قف ہے کہ ن لیگ کا مقصد عوام نہیں شریف فیملی کی فلاح و بہبو د ہے۔