الیکشن میں (ن) لیگ کو لاہور کے ہر حلقہ سے عبرتناک شکست دیں گے، مہر واجد

الیکشن میں (ن) لیگ کو لاہور کے ہر حلقہ سے عبرتناک شکست دیں گے، مہر واجد

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 126کے مرکزی رہنما مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں (ن) لیگ کو لاہور کے ہر حلقہ سے عبرتناک شکست دیں گے اب (ن) لیگ والے لاہوریوں کو اپنے جھانسے میں نہیں لا سکیں گے انہوں نے گزشتہ الیکشن میں دعوی کیا تھا کہ وہ لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے لیکن لوڈ شیڈنگ ابھی بھی جوں کی توں ہے اور اب (ن) لیگ والے منہ چھپاتے پھررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پختونخواہی نہیں مرکز اور پنجاب میں بھی اقتدار سنبھالیں گے ملک کاسیاسی مستقبل عمران خان سے وابستہ ہے اور تحریک انصاف کی 21 برسوں کی جدوجہد ثمر آور ہونے کوہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن پر مبنی روایتی سیاسی نظام دم توڑنے جا رہا ہے اور عام انتخابات صاف اور شفاف ہوئے تو ملک میں ایسا نیا سورج طلوع ہو گا جس سے دو نہیں ایک پاکستان کی تشکیل ممکن ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...