پی ٹی آئی الیکشن کیلئے بہترین منصوبہ بندی تیار کر رہی ہے، عاطف چودھری

پی ٹی آئی الیکشن کیلئے بہترین منصوبہ بندی تیار کر رہی ہے، عاطف چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف چوہدری نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی تیار ہے ، بہترین منصوبہ بندی سے تحر یک انصاف اپنی حکمت عملی الیکشن کے لئے تیار کر رہی ہے ، تحریک انصاف حکومت کے 100دن ہی عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے کافی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زمینی حقائق ، جیت کے امکانات اور دیگر اہم پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا جائے جو پارٹی کے حق میں بہترین ثابت ہو۔، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار میں آنے کے بعد پہلے 100 دن کا ایجنڈا پاکستان کی ٹھو س ترقی ، دیر پا خوشحالی اور ملک کے محفوظ مستقبل کا پیغام ہے جس سے 70 برسوں سے زیرالتواء مسائل حل ہوں گے اور پاکستان صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4