ظاہری حلئے کی بنیاد پر پرکھنا بند کیا جائے:ایشوریہ رائے

ظاہری حلئے کی بنیاد پر پرکھنا بند کیا جائے:ایشوریہ رائے

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ ظاہری شخصیت یا حلیے کی بنیاد پر ایک دوسرے کو پرکھنے سے خود کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ ابتداء ہی سے مردوں اور خواتین کے لئے ظاہری حلیے اور صلاحیتوں میں نکھار لانا بھارتی ثقافت کا حصہ ہے، یہ خود پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں کیسا نکھار لاتا ہے اور ظاہری حلیے یا اپیئرینس کی بنیاد پر ایک دوسرے کو جج کرنے سے خود کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سوچتے ہیں کہ معروف فلمساز خوبصورتی کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ فلمساز بہت ذہین ہیں اور وہ اپنی فلم کو خطرے سے دوچار نہیں کریں گے بلکہ وہ میرے چہرے کی وجہ سے نہیں بلکہ میری صلاحیتوں کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...