شمعون عباسی کی فلم "Durj"کا پہلا ٹیزر ریلیز

شمعون عباسی کی فلم "Durj"کا پہلا ٹیزر ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر) شمعون عباسی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم"Durj"کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس فلم کی خاص بات یہ کہ اداکارہ شیری شاہ نے نہ صرف اسے پروڈیوس کیا ہے بلکہ سکرین پلے بھی لکھا اوراس میں شمعون عباسی کے مقابل اہم کردار بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیری شاہ نے اس فلم کے لئے 20 کلو وزن بڑھایا بلکہ اپنے بالوں کی قربانی بھی دی۔

۔ان کا یہ نیا روپ شائقین کے لئے ایک سرپرائز ہوگا۔ فلم میں شامل دیگر فنکاروں میں مائرہ خان،عمران رضوی،کنول نظر اور نعمان جاوید شامل ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...