’’ آئی ہیٹ لو ‘‘ میں حیدر سلطان ، شفقت چیمہ اور سونو بھٹی بھی کاسٹ

’’ آئی ہیٹ لو ‘‘ میں حیدر سلطان ، شفقت چیمہ اور سونو بھٹی بھی کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اسٹیج ڈراموں کے نامور رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے اپنی فلم ’’ آئی ہیٹ لو ‘‘ میں اداکار حیدر سلطان ، شفقت چیمہ اور سونو بھٹی کو کاسٹ کر لیا ، فلم کی شوٹنگ عید الفطر کے بعد شروع کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اجمل ملک نے بطور فلمی رائٹر و ڈائریکٹر فلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘ کی کاسٹ کو فائنل کرنا شروع کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر اداکار حیدر سلطان اور شفقت چیمہ اور سونو بھٹی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ تینوں کے درمیان فلم میں کام کرنے کا معاہدہ گزشتہ روز فائنل ہو گیا جبکہ دیگر کاسٹ کو فائنل کیا جا رہا ہے ۔توقع ہے کہ عید الفطر کے بعد فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری کوشش ہے کہ ایسی لازوال فلم بناؤں جس کو دیکھنے کے بعد فلم بین ہمیشہ یاد رکھیں ۔ مجھے یقین ہے کہ جس طرح میرے اسٹیج ڈراموں کو بھرپور کامیابی ملتی رہی ہے اسی طرح میری فلم بھی کامیابی کے ریکارڈ بنائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ معاشرتی موضوع میں اصلاحی پہلو کے ساتھ کامیڈی بھی فلم کا حصہ ہو گی ۔

مزید :

کلچر -