کسی کی پرواہ نہیں، کام سے مطلب رکھتی ہوں:ہنی شہزادی

کسی کی پرواہ نہیں، کام سے مطلب رکھتی ہوں:ہنی شہزادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ سازشی لوگوں کی کبھی پرواہ نہیں کی مجھے اپنے کام سے مطلب رکھتی ہوں۔ ہمارا ٹی وی ،سٹیج بہتر ہے جبکہ فلم انڈسٹری اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔سٹیج پر کئی سال سے باقاعدگی سے پرفارم کررہی ہوں جبکہ نئی فلم’’ پیشی گجراں دی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہوں۔ سٹیج اورفلم کے حوالے سے میرے لاکھوں پرستار ہیں ۔اُن کاکہنا تھاکہ فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ نیا ٹیلنٹ متعارف ہورہا ہے جوکہ عوامی سطح پر اپنے کام کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں۔ فلم انڈسٹر ی میں اپنے کام سے نام بنانا چاہتی ہوں جبکہ اپنے رقص کی وجہ سے مجھے سٹیج پر خاص شہرت ملی۔ان دنوں ٹی وی،سٹیج اور فلم میں بھی بہت کام کررہی ہوں میرے خیال میں فنکار کو کسی ایک جگہ رُکنا نہیں چاہیے بلکہ ہر سطح پر اپنے آپ کو منوانا چاہیے میں سمجھتی ہوں کہ میں ایک ورسٹائل اداکارہ ہوں اور ہر جگہ پر اپنے کام سے پرستاروں کو محظوظ کررہی ہوں۔اُن کاکہنا تھاکہ فلم انڈسٹری کا بحران جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ ہمارے ہاں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں۔
ہمارے سینما گھروں میں بھارتی فلمیں اس لیے لگ رہی ہیں کہ ہمارے پاس اپنی فلمیں زیادہ تعداد میں نہیں ہیں ۔چند سازشی لوگ میرے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں مگرمجھے اُن کی کوئی پرواہ نہیں کرتی مجھے ہمیشہ اپنے کام سے مطلب رہا ہے۔ٹی وی پر میرا سریل ناگن نشر ہورہا ہے جبکہ سٹیج پر نیا ڈرامہ عیدالفطر پر کروں گی ان دنوں اپنی نئی فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہوں جوکہ عید پر نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے فلم میں میرے ساتھ معمررانا، بابرعلی، جہانگیرجانی، شفقت چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -