باٹا پور ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 22سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ڈرائیور فرار

باٹا پور ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 22سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ڈرائیور ...

لا ہور (خبر نگار) باٹا پور کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 22سالہ موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ باٹا پور کا رہائشی 22سالہ آصف موٹرسائیکل نمبری LEL9622پر سوار جلو موڑ جندنوالہ پنڈ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں آصف شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید : علاقائی