سعودی عرب سے غیر قانونی مقیم 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

سعودی عرب سے غیر قانونی مقیم 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

ہور (کر ائم رپو رٹر) سعودی عرب سے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ،امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ سعودی حکام کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم 100پاکستانیوں کو قید کی سزا مکمل ہونے پر سعودی ائیر لائن کی پرواز 734کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا۔ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیدخل ہونے والے مسافروں سے ضروری پوچھ گچھ کی اور بعد ازا ں انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...