مناواں ،رینجرز حکام کا آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد، 12افراد گرفتار

مناواں ،رینجرز حکام کا آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد، 12افراد گرفتار

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) رینجرز حکام نے مناواں میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرکے 12افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرحد ی علاقے مناواں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مشین گنیں، کلاشنکوفیں، پسٹل سمیت دیگر اسلحہ اور 2ہزار گولیاں بر آمد کرلیں جبکہ 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا، چند روز قبل مناواں میں مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس میں متعد د افراد زخمی ہوئے تھے، اس وقت سے رینجرز اس علاقے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے تھی۔

مزید : علاقائی