عوام ڈیجیٹل چالاننگ کے ثمرات سے بہرہ ور ، موبائل فون لیکر فرار ہونے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

عوام ڈیجیٹل چالاننگ کے ثمرات سے بہرہ ور ، موبائل فون لیکر فرار ہونے والا موٹر ...

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی ڈیجیٹل چلاننگ کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے۔چالاننگ ڈیٹا کی مدد سے رکشہ ڈرائیور سے فون لیکر فرار ہونے والا ملزم گرفتار ،ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق دوروز قبل ٹریفک سیکٹر شادمان کی حدود میں ایک موٹر سائیکل سوار نے اپنی مجبوری ظاہر کرکے رکشہ ڈرائیوراعظم سے کال کرنے کی غرض سے موبائل فون مانگا،رکشہ ڈرائیور نے اسے اپنا موبائل فون دیا جسے لے کر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔اسی اثناء میں میں رکشہ ڈرائیور نے ملزم کی موٹر سائیکل کا نمبر نوٹ کر لیا اور پٹرولنگ آفیسر عنصر ورک کو نوٹ کر وا دیا۔ٹریفک وارڈن نے سٹی ٹریفک پولیس کی ڈیجیٹل چالاننگ سوفٹ ویئر میں موٹر سائیکل نمبر چیک کیا تو پتہ چلا کہ متذکرہ موٹر سائیکل کا چند روز قبل ٹریفک سیکٹر شادمان میں ہی چالان ہوا تھا۔موٹر سائیکل سوار کاغذات کی واپسی کیلئے ٹریفک سیکٹر شادمان آیا تو ٹکٹنگ آفیسر نے فوری مقامی پولیس اور رکشہ ڈرائیور کو اطلا ع دی۔ رکشہ ڈرائیو رکی شناخت پر ملزم اعجاز احمد کو پولیس نے پکڑ لیا اور ملزم سے موبائل فون بھی برآمد کروا لیا گیا۔سینئر ٹریفک افسران کی طرف سے ٹریفک وارڈن عنصر ورک کیلئے تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔

مزید : علاقائی