پٹرولنگ پولیس نے جعلی پولیس ملازم سمیت 24ملزموں کو گرفتار کر لیا ، 205مقدمات درج

پٹرولنگ پولیس نے جعلی پولیس ملازم سمیت 24ملزموں کو گرفتار کر لیا ، 205مقدمات ...

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس ملازم گرفتار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر205مقدمات درج، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے17 ملزمان دھر لئے،6 شرابیوں کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ کالے والی نے ایک جعلی پولیس ملازم قادر بخش کو گرفتار کیا جو عزیز اللہ 4524 کا کارڈ استعمال کر رہا تھا اور اپنے آپ کو سندھ پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بتا رہا تھا۔علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر205ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے جعلی نمبر پلیٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے 6 شرابیوں امتیاز، محمد زمان، ابوبکر، محمد شکیل، روغن بھٹی اور الیاس کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔

مزید : علاقائی