جی او آر فورسے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس

جی او آر فورسے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجا ب حکومت نے سیکیورٹی کے نام پر جی او آر فورسے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو آبادی خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دئے ہیں جبکہ نوٹسوں کی وصولی کے بعد آبادی کے مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ انہیں بے گھر ہونے کی بجائے گھروں میں رہنے دیں اور ان سے ماہانہ کرایہ وصول کرتے رہیں۔ یہاں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آبادی میں چالیس پچاس گھر ہیں جن میں چالیس پچاس خاندان گزشتہ کئی کئی سال سے رہائش پذیر ہیں، ان خاندانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر انہیں بے دخل کر دیاگیا تو ان کیلئے کسی اور جگہ گھر حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...