صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لا ہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطا بق فیصل ٹاؤن کے علا قہ میں بلال کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو8 لا کھ50ہزار ما لیت کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔ستوکتلہ کے علا قہ میں عامر ملک کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو6لا کھ ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن،سمن آباد کے علا قہ میں شہبازکی فیملی کو یر غما ل بنا کر5لا کھ75ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر کر فر ار ہو گئے۔ شادباغ کے علا قہ میں الماس کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو 2لاکھ 45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نواب ٹاؤن کے علا قہ میں شاہد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو4لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن جبکہ باٹا پور کے علا قہ میںیاسر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر کر فر ار ہو گئے ۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن میںآصف ، سبزہ زار میں فیصل کی گاڑیاں جبکہ اچھرہ ، مزنگ ، لوئر مال ، مصری شاہ اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔