قصور ، مکان کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق ، دو شدید زخمی

قصور ، مکان کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق ، دو شدید زخمی

قصور(بیوروروپورٹ) پھولنگر کے علاقہ جمبر میں مکان کی تعمیر کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،اور دو شدید زخمی ،تفصیل کے مطابق مدینہ کالونی جمبر میں پاکپتن اور جمبر کے مزدور مکان کی تعمیر کے دوران دیوار اکھاڑ رہے تھے کہ اسی دوران دیوار ان کے اوپر آ گری جس کے نتیجہ میں تینوں مزدور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں جواد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پاکپتن اور جمبر کے دو نوں مزدور ممتاز اور انور کو شدید حالت کے پیش منظر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...