ننکانہ،پولیس کا چھاپہ،دوجواری رنگے ہاتھوں گرفتار

ننکانہ،پولیس کا چھاپہ،دوجواری رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے بلیئرڈ کی دوکان پر چھاپہ مار کر جواء کھیلتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے خفیہ اطلاع پر لاری اڈہ ننکانہ صاحب میں واقع بوٹا بلیئرڈ کی دوکان پر چھاپہ مار کر محمد آصف اور محمد ریاض کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا جبکہ ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے داؤ پر لگی ہوئی 900روپے کی رقم اور بلیئرڈ کا سامان قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
چھاپہ

Back

مزید :

علاقائی -