سٹی ٹریفک پولیس کاکیمپ جیل میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے کیمپ جیل لاہور میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی لیکچردیا اوراس موقع پرروڈ سیفٹی یونٹ کے افسران نے آئی جی جیل خانہ جات شاہد بیگ سے ملاقات بھی کی۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کیمپ جیل لاہور میں پنجاب بھر سے آئے تین سو سے زائد ٹرینرز کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا گیا۔انسپکٹر نازیہ بازر و دیگر افسران نے ٹرینرز کو ٹریفک آگاہی لیکچر اور راستہ ایپلیکیشن پر بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر انسپکٹر نازیہ باقر نے کہا کہ سیمینار ز منعقد کرنے کا بنیادی مقصد جیل خانہ جات ملازمین و ٹرینرز میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اْجاگر کرنا ہے۔