کامسیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

کامسیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کا جدید نظام نافذ کیا جو قابل ستائش ہے۔ اتھارٹی میں نوجوان ورک فورس کو جدید آلات کی مدد سے سرویلنس کرتے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی راہنمائی کرتے دیکھنا باعث مسرت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کامسیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر کیا۔ 16رکنی وفدکو پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اساتذہ و طلبہ کے وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور کیمرہ مانیٹرنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ کامسیٹ یونیورسٹی کے وفد کو میڈیا مانیٹرنگ سنٹر، فیشل رکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ بارے بھی بتایا گیا۔ وفد نے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں بین الاقوامی معیار کے سیکیورٹی پروٹوکولزاور نوجوان ورک فورس باعث فخر ہیں۔

مزید : علاقائی