فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد نے دو بہنوں کو اغوا کر لیا ، والدین پر غشی کے دورے

فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد نے دو بہنوں کو اغوا کر لیا ، والدین پر غشی کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے سے نامعلوم افراد نے دو بہنوں کو اغوا کر لیا ، والدین پر غشی کے دورے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اغواکاروں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے رسول پورہ کی رہائشی آرزو بی بی اپنی دو بہنوں 16سالہ نرما اور 22سالہ حنا کے ہمراہ خریداری کرنے کے لیے مین بازار چونگی امرسدھو گئی جہاں نامعلوم افراد نے حنا اور نرما کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے آرزو کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ،تاحال اغواکاروں اور مغوی بہنوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔

مزید :

علاقائی -