مانگا منڈی، کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کی روئی جل گئی

مانگا منڈی، کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کی روئی جل گئی

لا ہور (خبر نگار)مانگا منڈی کے علاقے میں کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاکستر ہو گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے نہلے گاؤں میں واقع ایان سپننگ مل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں موجود روئی کی گانٹھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر راکھ ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اور فائر برگیڈ کے عملے نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...