عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں

عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور میں مبینہ عدلیہ مخالف نعرے لگانے اور ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ملوث ایم این اے وسیم اختر،ایم پی اے نعیم صفدر،چیئرمین ایاز خان نیازی اور وائس چیئرمین محمد احد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان وسیم اختر ،نعیم صفدر کے علاوہ دیگرملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ، وکلا نے طویل بحث کی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔عدالت نے گزشتہ روز4بجے اپنافیصلہ سنایا لیکن اُس وقت کوئی ملزم عدالت کے باہر موجود نہیں تھا ،عدالت نے کیس کے چاروں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں،مذکورہ تمام ملزمان کے خلاف قصور پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : علاقائی